ناموراداکارہ عائشہ عمر کا بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

ناموراداکارہ عائشہ عمر نے بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔مقبول ترین سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے ہراساں کیے جانے کا انکشاف اپنے سوشل میڈیا کے انسٹا گرام پر لگائی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔ عائشہ عمرنے اپنے پیغام میں ’’ می ٹو ‘‘مہم پر بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں روز میکگاون (جنہوں نے می ٹو مہم کا آغاز کیا تھا)دنیا کی سب سے مضبوط خاتون ہیں ۔اداکارہ عائشہ عمر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کراچی منتقل ہونے کے بعد محض 23برس کی عمر سے ہی مسلسل اور متعدد بار ایک ہی شخص کی جانب سے ہراساں کیا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے شدید ذہنی اذیت برداشت کی