ووہان کے قریب چینی کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 6 افراد ہلاک

ووہان کے قریب چینی کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 6 افراد ہلاک۔ دھماکہ گزشتہ روز شام کو چین کے صوبے ہوبے میں واقعہ ایک سیلیکون فیکٹری میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لبنان کے دارالخلافہ بیروت میں زور دار دھماکے سنے گئے جس سے شدید جانی اور مالی نقصان ہوا، پوری دنیا کے میڈیا کی نظریں اس وقت لبنان میں ہوئے سانحے پر مرکوز ہیں کہ اس دوران اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے ہوبے میں بھی ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ہونے والا دھماکہ ہوبے میں ووہان شہر کے قریب ایک چینی کیمیکل فیکٹری میں ہوا جس میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔