بیروت دھماکہ سے پاکستانی سفارتخانہ بھی متاثر

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے سے پاکستانی سفارت خانے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیروت کی بندرگاہ پر اسلحہ کے گودام میں دھماکوں کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تقریبا تین ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔درجنوں زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ 24 کلومیٹر دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔بتایا گیا ہے کہ بیروت میں مقیم پاکستانی سفارتخانے کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ دھماکے کے مقام سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، سفارت خانے کے ایک حصے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔