روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر 168 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر 168 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 10 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167.50 روپے سے بڑھ کر 167.60 روپے اور قیمت فروخت 167.80 روپے سے بڑھ کر 167.90 روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80 روپے سے بڑھ کر 167.50 روپے اور قیمت فروخت 167.30 روپے سے بڑھ کر 168 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر میں1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا