میری کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ پرفارمنس میں تسلسل آئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ میری کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ پرفارمنس میں تسلسل آئے۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وڈیو کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں اپنی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں ہوں، انگلینڈ کے خلاف سیریز کی بھر پور تیاری کی ہے، پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم مکمل تیار ہے۔ اظہر علی نے کہا ہے کہ کوچنگ اسٹاف میں بڑے نام ہیں ، مصباح الحق ، وقار یونس اور یونس خان نے ہمارے ساتھ بہت وقت گزارا ہے، مجھے کوچنگ اسٹاف سے بڑی مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے دوران مزید کہا ہے کہ کوچز کی رائے بہت قیمتی ہے۔