ملک کے سرکاری نقشے پر مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کرنا خوش آئند ہے

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آج کا سیاہ دن مودی سرکار کے چہرے پر بد نما دھبہ ہے۔ پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورم پر ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی آواز بلند کی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک کے سرکاری نقشے پر مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کرنا خوش آئند ہے، سفارتی محاذ پر عمران خان نے کشمیر کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین پالیسی کے باعث بھارت بےنقاب ہو چکا ہے، آج کے دن ہر پاکستانی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہا ہے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نےاپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کا حق خود ارادیت ہر حال میں تسلیم کرنا ہوگا۔