کشمیری خواتین کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ نون نے کشمیری خواتین کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔ پنجاب اسمبلی میں خراج تحسین پیش کرنےکی قرارداد مسلم لیگ نون کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمورنےجمع کروائی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان کشمیری خواتین کی جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کرتاہے، بنت کشمیر نے قربانی دے کر بھارت کا پانچ اگست کا اقدام مسترد کردیا ہے۔ قراردار میں یہ بھی کہا گیا کہ بنت کشمیر نے قربانی دے کر دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے، ایوان بنت کشمیر کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔