یہ سیاسی نقشہ نہیں بلکہ پاکستان کا حقیقی نقشہ ہے

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کشمیر کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے خاموشی سے نہیں دیکھ سکتے۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ سیاسی نقشہ نہیں بلکہ پاکستان کا حقیقی نقشہ ہے، نیا نقشہ پاکستان کی اصل ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر کو بھارتی فوج نے دہشت نگر بنادیا ہے، ہم آج کا دن یوم استحصال کشمیر کے طور پر منارہے ہیں۔