جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے

جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے، یادگاری تقریب میں متاثرین کے رشتے دار اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی، کورونا کے سبب تقریب میں عام افراد کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس موقع پر ہیرو شیما کے میئر کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا وائرس کی طرح عالمی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر ایک ایٹمی حملے میں تباہ ہوگیا تھا لیکن آج یہ امن کی علامت بن گیا ہے۔ ہیرو شیما کے ایٹم بم حملے کی یادگاری سالانہ تقریب میں ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ امریکا نے 6 اگست 1945 میں ہیروشیما پر ایٹمی حملہ کیا تھا جس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔