سونے کی قیمت 4800 روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 66 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 2041 ڈالر کی سطح پر آگئی عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت 4800 روپے اضافے سے 1 لاکھ 28 ہزار 700 اور دس گرام سونے کی قیمت 4116 روپے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار 340 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے اضافے سی 1630 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔