سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ عوام دشمن ہے، نئیر بخاری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 71000 ہزار سرکاری آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ عوام دشمن فیصلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ناکام حکمرانوں کا یہ اقدام بے روزگار افراد پر خود کش حملہ ہے۔وزیراعظم نے آئی ایم ایف جانے کے باوجود خودکشی نہیں کی لیکن نوجوانوں کو خودکشیوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔نالائق حکمران غربت بھوک افلاس مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے لوگوں کو بے روزگاری کے سیلاب کے حوالے کرنے کے درپے ہیں۔روزگار کے زریعے چولہے جلانے والی پیپلز پارٹی حکمرانوں کو عوام الناس کےچولہےبجھانے نہیں دیگی۔ ایک کروڑ نوکریوںکا جھانسہ دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔ ا