پورے نظام انصاف میں اصلاحات اور تبدیلی آنی چاہیے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پورے نظام انصاف میں اصلاحات اور تبدیلی آنی چاہیے،میں کسی بھی جماعت میں ہوں میری پہلی وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے اگلے 2پروگرام وزیراعظم کی منظوری سےاس مہینےلانچ کریںگے۔ انہوں نے کہاکہپہلا پروگرام میڈیکل انجینئرنگ سے متعلق ہے جبکہ دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑ تک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتےہیں ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا اسٹیٹس دیا جائے،ہم چاہتے ہیں کہ ضلع سیالکوٹ کی400ملین ڈالر کی برآمدات 2سال میں 2بلین ڈالر پر لےجا ئیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا دوسرا پروگرام جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے زرعی فارمز انشاءللہ چھوٹے کاشتکار کا طریقہ کاشت بدلیں گے، چھوٹے کاشتکار اس کے ساتھ ساتھ ہماری زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طبقہ ماہانہ تنخواہ لیتا ہے اس کو لاک ڈاؤن سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، جبکہ یومیہ اجرت والے طبقے دار روز کماتے ہیں اور کھاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کو دہاڑی دار، تنخواہ دار اور تاجروں سب کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں ۔