سونا 2500 روپے فی تولہ مہنگا

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونا 2500 روپے فی تولہ مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد سونا ایک لاکھ 32 ہزارروپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال سونا 43 ہزار 600 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اب سونا ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ ابھی چند دن قبل ہی سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر 4800 روپے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ ایک طرف سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب تجارتی خسارے میں 10فیصد کمی اور ملکی برآمدات میں اضافے جیسی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا تسلسل قائم رہا جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 39600، 39700 اور39800 پوائنٹس کی 3حدیں عبور ہوگئیں۔