پولیس نے شہری کو ڈاکو سمجھ کر گولیاں مار دیں

پولیس نے شہری کو ڈاکو سمجھ کر گولیاں مار دیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع یونی سینٹرپر تین دوست آپس مذاق کر رہے تھے کہ مدد گارون فائیو کے اہلکاروں نے ڈکیتی مزاحمت سمجھ کرفائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا،جاں بحق شخص کی شناخت سینتیس سالہ اسلم اورزخمی کی شناخت وقار سے ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے فائرنگ مددگار ون فائیو میھٹادر کی ٹیم نے کی،تینوں اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ پولیس کی غفلت کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ کچھ دن قبل سندھ پولیس کی منشیات فروشوں سے بھتہ لینے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی تھی۔