ایک اور بھارتی فوج کے اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

سری نگر(نیوز ڈیسک)آے روز بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا اس کی سب سے بڑی وجہ مودی سرکار کی ناقص کارکردگی اور فوج کا دن بدن گرتا مورال ہے بھارتی فوج اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اسی لیے آے روز بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا تفصیلات کےمطابق قابض بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی کے فوجی اڈے میں بھارتی فوج کے 32 سالہ اہلکار کی خون میں ڈوبی ہوئی لاش ملی جب کہ اہلکار کی سرکاری رائفل بھی قریب ہی موجود تھی۔خودکشی کرنے والے اہلکار کو قریبی ملٹری اسپتال لے جایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانےکے باعث موت کی تصدیق کردی گئی۔ خود کشی کرنے والے اہلکار کی گزشتہ ماہ میں شادی ہوئی تھی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔خودکشی کرنے والے اہلکار کے ساتھی اہلکار نے پولیس کو بیان قلم بند کراتے ہوئے بتایا کہ گولی چلنے کی آواز سن کر جائے وقوعہ پرپہنچا تو مذکورہ اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔