ترک ائیرلائن نے پاکستانی مسافروں کے لئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

ترکش ائیر لائن نے پاکستان سے روانہ ہونیوالے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیدیا ہے اور اس حوالے سے چغتائی لیب اور شوکت خانم اسپتال کو ترک ایئر لائنز کے لئے منظور شدہ جانچ مراکز کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترکش ائیر لائن کے مطابق چونکہ کوویڈ 19 وبائی مرض کا اثر مجموعی طور پر بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ہوابازی کے شعبے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیںترک ائیر لائنز نے اپنی مدد آپ کے تحت اس مرض کے پھیلا کو روکنے کا عہد کیا ہے اسی لئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کو مسافروں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔8 اگست 2020 سے پاکستان سے روانہ ہونے والے مسافروں کوچیک ان کے دوران پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنا ہوں گے ۔ٹیسٹ رپورٹ 96 گھنٹے قبل کے ہونے ضروری ہیںجبکہ اہل خانہ کیساتھ سفر کرنیوالے 12 سال سے کم عمر بچے اس سے مستثنی ہوں گے ۔