ایک ہی خاندان کے 21 افراد کرونا کا شکار

سعودی عرب میں مقامی شہری نے ہاؤس آئسولیشن کے دوران لاپرواہی برتی جس سے 21 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ایک شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا ہے اور بعض علامتیں ظاہر ہوگئی تھیں تاہم انہوں نے جان بوجھ کر کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا،ان کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کے گھر کے 13 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ احتیاط نہ برتنے اور میل جول رکھنے پر خاندان کے دیگر 8 افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے