کوروناوائرس کے باعث انگلینڈ نے بھارت جانے سے انکار کر دیا

کوروناوائرس کے باعث انگلینڈ نے بھارت جانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت میں ون ڈے میچز کیلئے اکتوبر میں دورہ کرنا تھا جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔امکان یہی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جنوری یا مارچ 2021 میں بھارت کا دورہکرے گی اور اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد دونوں بورڈز مل کر فیصلہ کریں گے۔انگلش کرکٹ بورڈ اب تمام فارمیٹ کے میچز پر غور کر رہا ہے، دورہ بھارت میں محدود اوورز کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب ویمنز ورلڈ کپ بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اب ویمنز ورلڈ کپ فروری 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہوگا۔