فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، ناقص اجزاء سے تیار کردہ 75 ہزار کلو اچار برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، ناقص اجزاء سے تیار کردہ 75 ہزار کلو اچار برآمد۔چھپکلیاں بھی موجود ہیں۔فوڈ اتھارٹی نے اچار یونٹ کو سیل بھی کردیا ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عطاء الحق کھوکھر کی زیرنگرانی بہاولنگر میں واقع اچار یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق ٹیسٹی فوڈز اچار ہاؤس اور یونٹ پھپھوندی لگے اجزاء کے استعمال، چھپکلیوں کی موجودگی پر سربمہر بھی کردیا گیا انہوں نے مزید کہاکہ ممتاز فروٹ پروڈکٹس کھلا ایریا، سٹور کیے گئے اچار پر کاکروچ پائے بھی موجود تھے۔شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر دودھ کی چیکنگ، 3,570 570 لیٹر مضر صحت دودھ تلف۔ عرفان میمن نے کہا دو ہوٹل کچن میں چھپکلیوں کی موجودگی، مکھیوں کی بہتات پر سربمہر کیا گیا ہے۔المدینہ ہوٹل سبزیوں میں چھپکلی پائے جانے، صاف پانی کی سہولت نہ ہونے پر سیل کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔فوڈ فیکٹری مالکان سے گزارش ہے کہ خوراک کے معیار پر خصوصی توجہ دیں