نور بخاری کی عون چوہدری کو سالگرہ کی مبارک باد

پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی نور بخاری نے عون چوہدری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ خیال رہے کہ عون چوہدری نور بخاری کے سابق شوہر تھے تاہم کچھ عرصہ قبل یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ دونوں نے دوبارہ نکاح کر لیا ہے۔ ان چہ مگوئیوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا تھا جب نور کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کا ہیرو قرار دیا گیا تھا۔ تاہم جوڑے کی جانب سے اس بات کی نہ تصدیق کی گئی نہ تردید، لیکن نور کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ساتھ ہیں۔ نور بخاری نے عون چوہدری کے ساتھ بیٹی فاطمہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو، اللہ آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔‘