آمنہ شیخ نے بیٹی اور اپنے شوہر کے ہمراہ بغیر کسی وضاحت یا کیپشن کے تصویریں شیئر کردیں

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے حوالے سے گزشتہ روز سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ انہوں نے ملک کی معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی ہے۔ اب آمنہ شیخ نے بیٹی اور اپنے شوہر کے ہمراہ بغیر کسی وضاحت یا کیپشن کے تصویریں شیئر کی ہیں۔ مداحوں کی جانب سے آمنہ شیخ کی دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔ آمنہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں تین ہاتھوں کے اوپر 2 انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں، تصویر میں چھوٹا ہاتھ ان کی بچی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ انگوٹھیوں میں سے ایک خاتون اور دوسری مرد کی انگوٹھی ہے۔ آمنہ شیخ نے اس تصویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔