کرواچی فائرنگ، ایک شخص جانبحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک گاڑی میں سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں لنڈی کوتل چورنگی طاہر ولا کے قریب ایک گاڑی پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ قتل ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے نہ ہی قتل کی وجہ کا تعین ہو سکا ہے۔