کراچی مزید بارش کا امکان

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مون سون کا سسٹم کمزور پڑ گیا، تاہم کراچی میں بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا، چوتھے روز بھی علی الصباح گلستانِ جوہر، عائشہ منزل، نارتھ ناظم آباد، کریم آباد، واٹر پمپ اور گلبرگ میں تیز بارش ہوئی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مون سون کا سسٹم کمزور پڑ رہا ہے جس کے زیرِ اثر شہر میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔