نیب کے خلاف نہیں بولنا۔۔۔۔ فیاض الحسن کی سرگوشی مائیک مین سنائی دے گئی

شجرکاری مہم کے آغاز پر سردار عثمان بزدار میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے ان سے نیب کے حوالے سے سوال پوچھا ۔ ابھی صحافی کا سوال مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ ان کے پہلو میں کھڑے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آنکھ مسلنے کا بہانہ کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کی اور انہیں کہا ” نیب کے خلاف نہیں بولنا”فیاض الحسن چوہان نے تو اپنے تئیں وزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کی تھی جبکہ عثمان بزدار نے سر ہاں میں ہلا یا ، لیکن ڈائس پر رکھے میڈیا کے مائکس میں یہ بات ریکارڈ ہوگئی اور اب ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔