ریڑھی بان نے ٹریفک وارڈن سے تنگ آکر اپنی ریڑھی کو آگ لگا دی

رائیونڈ کے بھٹی چوک پر ریڑھی بان نے ٹریفک وارڈن سے تنگ آکر اپنی ریڑھی کو آگ لگا دی۔ ریڑھی بان نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ ٹریفک وارڈن ریڑھی لگانے کے پیسے طلب کر تا ہے۔ انکار پر مختلف طریقوں سے تنگ کرتا ہے ۔ میں گھر میں والدیناور چار بہنوں کا واحد کفیل ہوں اور اس ریڑھی پر دال چاول لگا کر بڑی مشکل سے گھر چلارہا تھا ۔ وارڈن پورے چوک میں صرف مجھے ہی تنگ کرتا ہے جس سے تنگ آکر احتجاجاً یہ انتہائی اقدام کیا ہے ۔ نوجوان نے حکام بالا سے صورتحال کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔