رکشہ جلنے والے ڈرائیور کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ نیا رکشہ فراہم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکشہ جلنے والے ڈرائیور کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ نیا رکشہ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں غریب رکشہ ڈرائیور کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، غریب شہری کا رکشہ اچانک آگ لگنے سے مکمل جل گیا۔قریب سے گزرتے وفاقی وزیر فیصل واوڈا واقعہ دیکھ کرمدد کیلئے رک گئے اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کر آگ بجھائی تاہم رکشہ مکمل جل گیاتھا۔ ذریعہ روزگار ختم ہونے پر افسردہ ڈرائیور سے وفاقی وزیر نے اظہار افسوس کیا اور دلی جوئی کرتے ہوئے مالی امداد کا وعدہ کیا۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غریب ڈرائیور کو نیا رکشہ لیکر دینے کا وعدہ اور اعلان کیا کہ نیا رکشہ آنے تک ڈرائیور کو مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔