وزیراعظم عمران خان کا ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سےرابطہ کرکے انھیں صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو کراچی کا دورہ کریں گے اس دوران ان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور ارکان اسمبلی سے بھی ملیں گے۔