سنجے دت کو سانس لینے میں دشواری، ہسپتال منتقل

بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔بالی وڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔سنجے دت کے مطابق میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں خیریت سے ہوں اور ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہوں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں ، نرسز اور دیگر عملے کی نگہداشت میں ہسپتال میں شاید انہیں ایک یا دو دن رہنا پڑے، آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔