گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے کا اضافہ

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 210 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1710 ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد زیر تبصرہ مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 23 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 945 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 6 ہزار 224 روپے سے بڑ ھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 169 روپے پر جا پہنچی ۔