حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ محمد عثمان کے مطابق شادی ہالوں کےسوا تمام کاروباری مراکز آج سے کھول دیے گئے ہیں، مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اورایس او پیز پر عمل سے مشروط ہیں۔ تمام کاروباری مراکز ایس او پیز پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے ، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی،کاروبار کے اوقات اورہفتہ وار چھٹیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ محمد عثمان نے کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے،عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔