سری لنکا کے سابق صدر و وزیراعظم نے چوتھی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

سری لنکا کے سابق صدر و وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے چوتھی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حلف برداری کی تقریب کولمبو کے قریب بدھ مت کی عبادت گاہ میں ہوئی۔ سری لنکن صدر اور مہندا راجا پاکسے کے چھوٹے بھائی گوتا بایا راجا پاکسے نے مہندا راجا پکسے سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے والے راجا پاکسے چار مرتبہ سری لنکا کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتخابات میں حکمراں جماعت سری لنکا پیپلز فرنٹ نے 225 رکنی پارلیمان میں 145 نشستیں حاصل کیں۔