شوگرانکوائری کمیشن تحقیقات ایف آئی اے نے افغانستان سے تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)شوگرانکوائری کمیشن کی تحقیقات کے معاملے پرفیڈرل انویسٹی ایجنسی (ایف آئی اے)نے افغانستان سے تفصیلات مانگ لیں،چیئرمین انکوائری کمیشن نے فارن آفس کومراسلہ جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شوگر کی درآمد کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں ،2014،15،19 اور20 میں شوگر کی درآمد کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئیں ،تمام ترتفصیلات افغانستان سفارتخانے کے ذریعے منگوائی گئی ہیں۔ جبکہ دوسری طرف سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن پابندیاں ختم کردیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے، سندھ کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت اعلامیہ جاری کردیاگیانوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کااعلان کیاگیا،نوٹیفکیشن کےمطابق ہفتے کے 6 روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی سندھ میں کاروباری اوقات بھی صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گے ،ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک ہو سکیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینما،تھیٹرز ،ہوٹلز اورریسٹورنٹس پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ،بیوٹی پارلرز،جم اور کھیل کے میدانوں پر بھی عائد پابندیاں ختم کردی گئیں،تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے،شائقین کے بغیر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کاانعقاد کیاجاسکے گا۔سندھ حکومت نے کہاہے کہ شادی ہالز اور سکولز 15ستمبر تک بند رہیں گے جبکہ سیاحتی مقامات پرپابندیاں بھی ختم کردی گئیں ،ٹورازم اورہوٹلز میں رہائش کی اجازت دے دی گئی۔،