روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی کل لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

ماسکو:اس وقت تمام ممالک میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور پوری دنیا کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اس مشکل سے نکلنے کی ایک کرن روشن ہوئی ہے روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی کل لانچ کرنے کا اعلان ماسکو روسی ماہرین نے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ویکسین تیار کر لی جسے کل لانچ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین روس کے طبی تحقیقاتی ادارے گامالیا انسٹی ٹیوٹ میں تیار کی گئی ہے، ویکسین کو تیاری کے بعد ٹیسٹنگ کے ضروری مراحل سے کامیابی سے گزارا گیا ہے اور اسے کورونا وائرس کے خلاف موثر پایا گیا ہے۔ ویکسین ٹیسٹ کرنے کے 3 مراحل ترتیب دیئے گئے اور ماہرین نے تمام مراحل میں ویکسین کو کامیاب پایا جس کے بعد روسی نائب وزیر صحت ویکسین کل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے