آرمی چیف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آئندہ ہفتے سعودی قیادت بشمول ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مفصل بات چیت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔بات چیت میں دونوں ممالک میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر اس دورے کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے،یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف کی سعودی سفیر سے ملاقات بھی ہوئی تھی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے پیر کے روز پاکستان میں تعینات سعودی سفیر سے اہم ملاقات کی گئی ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔