مشہور بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کرلیا ہے

بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی ریحا چکربورتی کے ساتھ ہونے والے واٹس ایپ چیٹ عام ہونے کے بعد مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی اور ماضی کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کرلیا ہے۔ اس حوالے ماضی کی اداکارہ اور حالیہ فلم ساز پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ انھیں جان سے مارنے اور عصمت دری کا نشانہ بنانے پر مبنی دھمکیاں انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موصول ہورہی تھیں۔ انھوں نے اس صورتحال سے جب انسٹاگرام کو آگاہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ یہ انکے گائیڈ لائن کے خلاف نہیں ہے۔ جس پر پوجا نے ایک حوالہ شیئر کیا اور تحریر کیا کہ اگر ان کے پرستار ان کی زندگی کے بارے میں جاننا چاہیں گے تو وہ انھیں فالو کرنے کی درخواست کرینگے۔ انھوں نے محاورے کا استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے پاس نہ تو وقت ہے اور نہ ہی اتنی طاقت یا دلچسپی کہ میں نفرت کرنے والوں سے نفرت کروں، میں محبت کرنے والوں سے محبت کرنے میں بہت مصروف ہوں۔ جسکے بعد انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کرنے کے فیصلے کی وضاحت پر مبنی کیپشن لگایا۔ انہوں نے لکھا کہ انسٹاگرام یوں لگتا ہے ک ایک ایسی جگہ بن چکا ہے جہاں کوئی بھی گمنام شخص یا کوئی اور کسی کے بھی خلاف بے ہودہ جملے، عصمت دری کی دھمکی یا جان سے مارنے کی بات کرسکتا ہے۔