مبینہ گستاخانہ ٹویٹ کرنے پرماروی سرمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر

سوشل میڈیا پر مبینہ گستاخانہ ٹویٹ کرنے پرماروی سرمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حضرت عیسیٰ علیہ اسلام سے متعلق گستاخانہ ٹویٹ کرنے پر ماروی سرمد کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔شہری قیس عظیم کی جانب سے تھانے میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے حضرت عیسیٰ علیہ اسلام سے متعلق گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔ ماروی سرمد کی اس حرکت سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔لہذا ماروی سرمد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہو گئی ہے۔ قانون کے مطابق جائزہ لےکر کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹویٹ کرنے پر ماروی سرمد کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت آواز بلند کی گئی تھی جب کہ انہیں گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔