آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران 1100 سال پرانے سونے کے سکے دریافت

وسطی اسرائیل میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران 1100 سال پرانے سونے کے سکے ملے ہیں، ان سونے کے سکوں کی تعداد تقریبا 424 بتائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سکے اس وقت دریافت کئے گئے جب نیشنل سروس کے دو ممبروں نے کھدائی کے دوران زمین میں ایک چمکتی ہوئی چیز نوٹ کی، مزید کھدائی کے بعد دفن شدہ خزانے کو بے نقاب کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ سکے عباسی دور میں مٹی کے گھڑے میں بند کر کے مٹی میں دفن کئے گئے تھے۔ دبانے والے شخص نے مٹی کے گھڑے کو دفن کرنے سے پہلے لوہے کے کیلوں سے زمین میں دبا دیا تھا تاکہ مٹی کا گھڑا حرکت نہ کرسکے۔ ان سونے کے سکوں میں 846 گرام 24 قیراط کا سونا استعمال کیا گیا تھا۔