جنگلی جانوروں کو صرف اپنی خوشی کیلئے یوں گھر میں قید کرنا درست نہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر میں زرافہ پالنے والے شہری پر برہم دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی کی ایسی صورتحال دیکھ کر میرا دل رو رہا ہے، کراچی جیسے شہر میں ایسا ہونا ناقابلِ برداشت ہے۔‘ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’امیروں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ انہیں جو چیز پسند ہو وہ اسے کرنے کے اہل بھی ہوں ، جنگلی جانوروں کو صرف اپنی خوشی کیلئے یوں گھر میں قید کرنا درست نہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کو یوں قید کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔