بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر تے ہوئے کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017ء میں شادی کی تھی تاہم اب شادی کے تقریبا تین سال کے بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں ۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ۔۔ ویرات کوہلی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی اور انوشکا کی تصویر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا کالے رنگ کے لباس میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے عین پیچھے بڑی سی مسکراہٹ کے ساتھ ویرات کوہلی کھڑے ہیں ۔ کھلاڑی کا پیغام میں کہناتھا کہ ” اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں ، جنوری 2021ء میں آمد متوقع ہے“۔