دنیا کا وہ پہلا شخص جو 200 بلین ڈالرز کا مالک بن گیا

دنیا کے سب سے امیر ترین شخص اور ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس اب 200 بلین ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے شخص بن گئے۔ آن لائن جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر تک 56 سالہ جیف بیزوس کی دولت میں 4 اعشاریہ 9 بلین ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یہ اضافہ اس وقت ہوا جب ایمزون کے سٹاک مارکیٹ ویلیو میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اب ان کی کل دولت 204 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز ہے جو کہ بل گیٹس کے مقابلہ میں 90 بلین ڈالرز زیادہ ہے۔ یاد رہے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی کل دولت 116 اعشارہ 1 بلین ڈالرز ہے۔

کورونا وائرس وبائی مرض کے نتیجے میں صارفین کی عادت میں بدلاؤ کے باعث ، ایمیزون کے حصص سال کے آغاز سے اب تک تقریبا 80 فیصد بڑھ گئے ہیں ، اور یکم جنوری کو بیزوس کی مجموعی مالیت لگ بھگ 115 بلین ڈالر تھی۔ تاہم کرونا کی وبا کے آنے سے ان کی دولت میں لگ بھگ 90 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔ یاد رہے جیف بیزوس واشنگٹن پوسٹ ، ایرو اسپیس کمپنی بلیو اوریجن اور دیگر نجی سرمایہ کاری کے بھی مالک ہیں۔ دوسری طرف اگر جیف بیزوس گذشتہ سال تاریخ کے سب سے مہنگے طلاق سے میں نہ گزرتے تو آج بیزوس اس سے بھی زیادہ امیر ہوتے۔ جیف بیزوس نے سابقہ ​​اہلیہ ، مک کینزی اسکاٹ سے علیحدگی اختیار کی تو انہوں نے اہلیہ کو ایمیزون کے 25 فیصد حصص دینے پر اتفاق کیا تھا ، جو اب 63 بلین ڈالر کے مالیت کے ہیں۔