پاکستان میں پہلی بار دل کے والو کا بغیر آپریشن بذریعہ TAVR کامیاب علاج

شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں شعبہ امراض قلب کی ٹیم نے خطے کا پہلا بغیر آپریشن دل کے پرانے سرجیکل والو کا بذریعہ TAVR (Transcatheter Aortic Valve Replacement) جدید اور منفرد علاج کامیابی کے ساتھ کیا۔شعبہ امراض قلب کی ٹیم نے یہ پروسیجر ایک 75سالہ مریض پر سر انجام دیا۔یہ پروسیجر ڈا کٹر اسد اکبر خان (کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ) کی سربراہی میں کیا گیا جو کہ امریکہ میں 500 سے زائد TAVI پروسیجرز کر چکے ہیں۔اس سے قبل شعبہ امراض قلب کی اسی ٹیم نے جنوری 2020 میں پیچیدہ عارضہ قلب میں مبتلا ایک مریض کاخطے کا پہلا کامیاب پروسیجر بذریعہ (Transcatheter Aortic Valve Implantation) TAVI سر انجام دیا تھا۔ TAVI/ TAVR انٹروینشنل کارڈیالوجی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور اب اس طریقہ علاج کوایک متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے نازک صحت کے حامل منتخب مریضوں کے دل کے والو کی تبدیلی اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر بھی ممکن ہے۔