امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم کے ہاں بیٹی ڈیسی ڈوو بلوم کی پیدائش ہوئی ہے، جوڑی کا یہ پہلا بچہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونیسف نے خیر سگالی سفیر کیٹی پیری کی والدہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فیملی میں اضافے کی مبارکباد دی۔یاد رہے کہ پاپ اسٹار کیٹی پیری نے رواں برس چار مارچ کو اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کے ساتھ ہی اپنے حاملہ ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔ گلوکارہ نے اپنے نئے گانے ’نیور وارن وائٹ‘ کی ویڈیو جاری کی، چار منٹ دورانیے کی اس ویڈیو کے آخر میں گلوکارہ نے حاملہ ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اپنے حاملہ ہونے کے حوالے سے کیٹی پیری کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی تھی مداحوں کو سب کچھ بتاؤں لیکن ایک ایسے انداز سے بتاؤں جو بہتر ہو، میں موسیقی کی زبان سے ہی مداحوں کے ساتھ بات کرتی ہوں اور یہ خبر بتانے کے لیے بھی اس کا ہی انتخاب کیا۔‘