سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ نے ریا چکروتی کا جھوٹ بے نقاب کردیا

سوشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریاچکروتی کا ثبوت کے ساتھ جھوٹ بے نقاب کردیا۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے اپنے انٹریو میں دعویٰ کیا کہ سوشانت سنگھ راجپوت فلائٹ میں بیٹھنے سے ڈرتے تھے، جس پر اُن کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے جھوٹ پکڑتے ہوئے اُنہیں کرارا جواب دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ کی خودکشی کو دو ماہ سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد پہلی مرتبہ اُن کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نےسوشانت کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے، اور اُن کے ساتھ اپنے رشتے اور اُن کی موت کو لے کرکئی انکشاف کیے ہیں۔ ریا چکرورتی نے بھارتی میڈیا چینل انڈیا ٹوڈے کودیےگئے اپنےایک انٹرویو میں کہا کہ سوشانت کو ’کلسٹروفوبیا‘ تھا یعنی اداکار کو فلائٹ میں بیٹھنے سے ڈر لگتا تھا۔ ریاچکروتی کے مطابق جب وہ یورپ کے ٹور پر جا رہے تھےتب سوشانت سنگھ نے فلائٹ میں بیٹھنے سے پہلے ایک خاص قسم کی داوئی بھی کھائی تھی انکتا نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اُس میں سوشانت سنگھ ایک طیارہ اُڑاتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکتا نےساتھ لکھا کہ کیا یہ ہوتا ہے فوبیا؟ تم ہمیشہ سے اُڑنا چاہتے تھے اور تم نے یہ کیا بھی۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا پر ریاچکروتی کے حالیہ انکشافات پر خوب طوفان اٹھا ہوا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے ریاچکروتی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور #ArrestRheaNow سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، کچھ روز قبل سوشانت سنگھ کے سابق ملازم نے ریاچکروتی پر کالا جادو کرنے کاالزام لگارکھا ہے۔ واضح رہے کہ سوشانت کی موت کے بعد اُن کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی مسلسل سوالات کے گھیرے میں ہیں۔ سوشانت کے والد کے کے سنگھ کی جانب سے ریا چکروتی کے خلاف پٹنہ میں ایف آئی آر درج کرانے کے بعد سے ہی ریا میڈیا سے دور تھیں، جس کے بعد اداکارہ کو لے کر طرح طرح کے سوالات اُٹھائے جارہے تھے۔