تائیوان، تیز ہوائیں پتنگ کے ساتھ 3 سالہ بچی کو بھی اڑا لے گئیں

تائیوان میں پتنگ فیسٹیول میں تیز ہوائیں پتنگ کے ساتھ 3 سالہ بچی کو بھی اڑا لے گئیں۔ پتنگ کے ساتھ الجھی بچی کچھ دیر فضا میں گھومتی رہی اور پھر ہوا کے زور سے نیچے آگئی۔ پتنگ میں الجھی بچی ہوا کے زور سے جیسے ہی زمین کے نزدیک پہنچی، فیسٹیول میں موجود لوگوں نے بچی کو زمین پر گرنے سے پہلے ہی پکڑ لیا،تاہم اس دوران بچی کو معمولی زخم آئے۔ حادثے کے بعد فیسٹیول کی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔