رابی پیرزادہ نے ارتغال کی پینٹنگ شئیر کردی

اسلام کی خاطر پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کی پینٹنگ شیئر کر دی۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان کی تصویر شیئر کی۔ سابقہ گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پینٹنگ میں انگین آلتان کو گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ’اُن کا آرٹ پہلی مرتبہ انٹرنشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔‘ انہوں نے کہا کہ واپس آکر وہ ایک خاص تھیم پر کام کریں گی جو کشمیر پر مبنی ہوگا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لوگوں کے منفی ردعمل کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ بولتے رہے اللّٰہ سمبھالتا رہا، ابھی تک کچھ لوگوں کے دلوں اور دماغوں پر گند ہے، مگر میرے بہت سے اللہ والے انہیں میری طرف سے جواب دیتے ہیں۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’آپ یقین کریں میرے دل سے دعائیں نکلتی ہیں، دلوں کا حال صرف میرا اللّٰہ جانتا ہے۔‘