سانحہ کربلا کو کبھی بھی لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ سانحہ کربلا کو کبھی بھی لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر یومِ عاشور کی مناسبت سے پیغام شیئر کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میں نے اس بارے میں گہرا مطالعہ کیا ہے کہ حضور ﷺ اپنے نواسوں سے کتنی محبت کرتے تھے۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’میں نے تاریخ کے صفحات میں یہ بھی پڑھ رکھا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کو کس طرح شہید کیا گیا۔‘ حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’یہ ایک سانحہ ہے جس کو الفاظ کبھی بھی بیان نہیں کرسکیں گے۔‘