بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری

وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی سی ایس آئی آر کو جاری کیا گیا جو کہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس سے پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ ملے گی ۔