ایمریٹس اسکائی کارگو نے رواں سال ایک کروڑ سے زائد پاکستانی آم دنیا بھر میں پہنچادیئے

ایمریٹس ایئرلائن کے فریٹ ڈیویژن ایمریٹس اسکائی کارگو نے رواں سال ایک کروڑ سے زائد پاکستانی آم دنیا بھر میں پہنچادیئے ہیں ۔
عالمی سطح پر پاکستان کا شمار اعلیٰ معیار کے آم پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ آم پھلوں کا بادشاہ بھی سمجھا جاتا ہے، یہ باہر بھیجا جانے والا خصوصی پھل ہے جو ملک کی مجموعی معیشت میں بھی بڑا کردار ادا کرتا ہے۔برآمدی سیزن میں کرونا وائرس کے باعث درپیش مشکلات کے باوجود ایمریٹس اسکائی کارگو مقامی پاکستانی کاروباری افراد کو دنیا بھر کے تاجروں اور خریداروں سے منسلک کرتا رہا ہے ۔پاکستانی آم شمالی امریکہ اور یورپ میں کافی مقبول ہیں اور ہر سال ان خطوں میں آم بڑی مقدار میں بھیجا جاتا ہے۔