سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1959 ڈالر کی سطح پرآگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی ہوئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 200 روپے ور دس گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کی کمی سے 98765 روپے روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1400 روپے مستحکم رہی۔