پاکستان پوسٹ سے پارسل کی ترسیل کے ریٹس 80 فیصد تک بڑھا دیئے گئے

پاکستان پوسٹ سے پارسل کی ترسیل کے ریٹس 80 فیصد تک بڑھا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 250 گرام تک پارسل کے نئے ریٹس 100 روپے مقررکر دیئے گئے ہیں۔ ایک کلو پارسل ترسیل ریٹ 204 روپے، 5 کلو کے607 روپے، 10 کلوگرام کے 1110 روپے اور15 کلو وزن والے پارسل کی ترسیلی نرخ 1613 روپے مقرر کیےگئے ہیں۔